ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / عراق: اربیل کے جنوب میں امریکی فوجی اڈے پر خود کش بمباروں کا حملہ

عراق: اربیل کے جنوب میں امریکی فوجی اڈے پر خود کش بمباروں کا حملہ

Sun, 17 Sep 2017 22:25:46    S.O. News Service

دبئی، 17؍ستمبر(ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا)عراقی میڈیا کے مطابق اتوار کی صبح اربیل کے جنوب میں مخمور ضلعے کے گاؤں بوننہ کے قریب امریکی فوجی اڈے کو نشانہ بنایا گیا۔ کْرد خبر رساں ایجنسی "روداو" نے بتایا ہے کہ خود کش کارروائی میں حملہ آوروں نے خود کو فوجی اڈے پر دھماکے سے اڑا دیا تاہم ابھی تک نقصان کا حجم معلوم نہیں ہو سکا۔ادھر مخمور میں کردستان نیشنل یونین پارٹی کے ذمے دار رشاد کلالی بے بتایا کہ "مخمور ضلعے کے گاؤں بونکینہ میں تین خود کش بم باروں نے امریکی فوج کے عسکری کیمپ کو حملے کا نشانہ بنایا۔ذمے دار نے واضح کیا کہ امریکی فوج دو دہشت گردوں کو ہلاک کرنے میں کامیاب ہو گئی جب کہ تیسرے نے خود کو دھماکے سے اڑا دیا۔ کارروائی میں امریکی فوج کا کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔


Share: